انسداد دہشت گردی عدالت کا مذہبی منافرت پھیلانے والے کو چھ سال قیدو جرمانے کا حکم
بہاولپور:(نامہ نگار)انسدادِ دہشت گردی عدالت بہاولپور کے جج خالد ارشد نے مذہبی منافرت اور فرقہ واریت پر مبنی شر انگیز تقریر کو عوام میں پھیلانے اور نفرت انگیز مواد پر مشتمل سی ڈیزبر آمد ہونے پرایک مجر م تنویر سلمان کوانسدادِ دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طورپر 8سال قید ، 5لاکھ جرمانہ کی سزاکا حکم سنایا ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو ایک سال قید کی مزید سزا بھگتنا ہوگی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم نے ایک پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو اپنے موبائل فون کے ذریعے نفرت انگیز تقاریر سنانا شروع کیں جس پر پولیس نے اسے موقع پر پکڑ لیااس کے قبضے سے موبائل فون کے علاوہ کالعدم تنظیم سے متعلق تصاویر اور سی ڈیز برآمد کی گئیں۔ مجر م کے خلاف تھانہ کاﺅنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ملتان میں مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے عدالت میں چالان پیش کیا جس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنادیاگیا۔
مجرم/ سزا