• news

رینجرز، پولیس کا ڈاکٹر عاصم کے ہمراہ ضیا الدین ہسپتال پر چھاپہ، ملازمین سے تفتیش

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) رینجرز اور پولیس نے سابق وزیر پٹرولیم اور آصف زرداری کے دوست ڈاکٹر عاصم کے ہمراہ ناظم آباد میں ضیاءالدین ہسپتال میں چھاپہ مارا اور دیگر دہشت گردوں کے علاج کے حوالے سے ہسپتال کے ملازمین سے پوچھ گچھ کی۔ چھاپے کے دوران ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق ڈاکٹر عاصم سے پوچھ گچھ کے دوران سامنے آنے والے حقائق پر تفتیش کی گئی۔ ضیاءالدین ہسپتال میں دہشت گردوں کو رکھے جانے کی تاریخوں سے متعلق تفتیش کی گئی، ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے، دہشت گردوں کے علاج کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے۔ تفتیش کیلئے دوبارہ ضیاءالدین ہسپتال جاسکتے ہیں۔
رینجرز/ ہسپتال چھاپہ

ای پیپر-دی نیشن