• news

لاہور اور قصور میں مبینہ پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

لاہور/قصور/ سرائے مغل /کراچی/سکھر (سٹاف رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران+ آن لائن) لاہور اور قصور میں مبینہ پولیس مقابلے،3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں پولیس کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوﺅں کی نعشیں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے بھجوا دی گئیں۔ پولیس کے مطابق تھانہ گلشن راوی کے علاقہ رستم پارک میں جمعہ کی رات گئے دو ڈاکو ایک گھر کے اندر واردات کرنے کےلئے دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران محافظ فورس کے اہلکاروں نے انہیں دیکھ لیا اور رکنے کا کہا جبکہ اس کی اطلاع ایس ایچ او گلشن راوی حسین فاروق کو بھی دی گئی جو فوراً بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔ ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوﺅں سے وارداتوں میں لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکوﺅں کی عمریں 23 اور 28 سال بتائی گئیں ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونیوالے خطرناک ڈاکو تھے تاہم پولیس ان کے نام سامنے نہیں لائی۔ قصور سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق 39 وارداتوں میں ملوث ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی کے مطابق ڈکیتی کی 39 وارداتوں میں ملوث انور عرفانو کو ڈسٹرکٹ جیل نارووال سے 4 روز ریمانڈ پر وارداتوں کی تحقیقات کے لئے قصور لایا گیا تھا گزشتہ روز ہنجرکلاں ریکوری کے لئے لے جایا جا رہا تھا رکھو ڈھیر گاﺅں تھانہ سرائے مغل کے قریب ڈاکو انور عرف انو کے پانچ چھ ساتھیوں نے اچانک پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ملزم کو پولیس سے چھڑوا لیا، پولیس نے جوابی کارروائی کی بعدازاں پولیس پارٹی کو انور کی نعش ملی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا۔ سرائے عالمگیر سے نامہ نگارکے مطابق ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے ان کا سرغنہ انور موقع پر ہلاک ہوگیا پولیس کی گاڑی فائرنگ کی زد میں آ کر چھلنی ہوگئی۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی دلیرانہ کارروائی پر اعلیٰ پولیس حکام نے انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کانسٹیبل انور زخمی ہو گیا۔ ادھر سکھر میں پرانا بس سٹینڈ کے قریب ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ڈاکو ہلاک

ای پیپر-دی نیشن