• news

 ؎ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ، پاکستان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

 لاہور(نمائندہ سپورٹس)ساتویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلا میڈل حاصل کرلیا۔ عبدالستار نے ماسٹرکیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔ساتویں ورلڈ باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری ہے، ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے8 رکنی دستہ مختلف کیٹگریزمیں حصہ لے رہا ہے، جس میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عبدالستار بنگل زئی بھی شامل ہیں،ساٹھ سال سے زائد عمرکی ماسٹرکیٹگری میں عبدالستار بنگل زئی کی دوسری پوزیشن رہی۔ تریسٹھ سالہ باڈی بلڈر نے سلورمیڈل جیت کر پاکستان کا نام سربلند کردیا۔ عبدالستار بنگل زئی نے اپنا میڈل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام کردیا۔ چیمپئن شپ میں54ممالک کے 400سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن