• news

مستحقین کا علاج ‘یونس خان نے تاریخ ساز بلا ہسپتال کو عطیہ کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے اپنا تاریخ ساز بلا ہسپتال کو عطیہ کردیا جو مستحق افراد کے علاج میں مدد کے لیے نیلام کردیا جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بلے کو نیلام کریں گے اور اس کے ذریعے جو رقم حاصل ہوگی وہ ہسپتال کی تعمیر اور دیگر کاموں میں خرچ ہوگی۔یونس خان نے کہا کہ پاکستان نے انھیں بہت کچھ دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے لیے کچھ کروں۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ آگے بڑھیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔پاکستان بھارت سیریز سے خطے کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کو ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن