• news

عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس 11 دسمبر کو شروع ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام الحمرا عالمی ادبی و ثقافتی کانفرنس 11 دسمبر کو شروع ہو گی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف افتتاحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مہمانان گرامی ڈاکٹر گوپی چند نارنگ، انتظار حسین، ڈاکٹر ارتضیٰ کریم، فرید خانم، میاں اعجازالحق، قوی خان اور کلدیپ نائر ہونگے۔ افتتاحی کلمات عطاءالحق قاسمی، اختتامی کلمات کیپٹن (ر) عطاءمحمد خان کہیں گے۔ نظامت نمریدہ فاروقی کریں گی۔

ای پیپر-دی نیشن