• news

دیوار سیالکوٹ کی تعمیر کا منصوبہ سست روی کا شکار

مکرمی! سیالکوٹ کی تاریخ کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں چوک علامہ اقبال میں ’’دیوار سیالکوٹ‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی سست روی کے ساتھ جاری ہے جس کی بناء پر اس اہم گزرگاہ پر ٹریفک کی آمد و رفت میں سڑک پر پڑے ہوئے ملبے اور بلڈنگ میٹریل کی وجہ سے شدید رکاوٹ پیدا ہو چکی ہے۔ اور راہگزروں کو سخت کوفت اٹھانا پڑتی ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ماہر سیالکوٹ نے بذات خود اس منصوبہ کی سست روی کا مشاہدہ کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے مگر افسوس کہ اصلاح احوال کے سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امامی۔ سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن