دہشت گردی کب ختم ہو گی؟
مکرمی! حکمرانوں کو فوج اور ایجنسیوں کو ڈیڑھ عشرہ ہو گیا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے عوام کے کان پک گئے ہیں یہ سنتے سنتے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ بظاہر یوں لگتا ہے چیف جسٹس صاحب نے فی سبیل اللہ مملکت و ریاست کے سارے فرائض کا بوجھ اپنے سر اٹھا لیا ہے۔ اور غلاموں کے غلام حکمرانوںکو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ اب ہمارے عام آدمی کا اور عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنے حالات کا ’’سوٹو موٹو‘‘ کے تحت از خود نوٹس لیکر کوئی لائن آف ایکشن لیں۔ فوج کا بوجھ بٹانا عوام کا بھی فرض ہے۔ جب تک امریکہ سے گولڈن شیک ہینڈ نہیں کیا جائے گا۔ یہ جنگ ختم ہو گی نہ جیتی جا سکے گی۔(ڈاکٹر محمد ارشد فانی، لاہور، 0324-4864001)