بھارتی سپیشل ٹاسک فورس کا میرٹھ سے پاکستانی ایجنٹ گرفتارکرنے کا دعویٰ
نئی دہلی/ لکھنو (آئی این پی )بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسپیشل ٹاسک فورس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو گرفتارکرکے اسکے قبضے سے بھارتی فوج سے متعلق حساس دستاویزات برآمد کرنے کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی جی سپیشل ٹاسک فورس سجیت پانڈے نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرٹھ کینٹ کے علاقے سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا ہے جس کے قبضے سے بھارتی فوج سے متعلق حساس دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔محمد اعزاز الیاس عرف محمد کالام اسلام آباد کے علاقے ترامڑی چوک عرفان آباد کا رہائشی ہے۔