• news

بھارت، ہریانہ کے وزیر صحت کی خاتون پولیس افسر سے تکرار، تبادلہ کرا دیا

چندی گڑھ (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک اجلاس کے دوران وزیر صحت اور خاتون پولیس افسر کے درمیان تکرار ہو گئی، وزیر غصے میں اجلاس چھوڑ کر چلے گئے جس کے بعد خاتون پولیس افسر کا ٹرانسفر کرا دیا گیا۔ تکرار ضلع فتح آباد میں شراب کی غیر قانونی فروخت پر ہوئی، پولیس افسر نے بتایا کہ 10 ماہ میں ڈھائی ہزار مقدمات رجسٹرڈ کئے ہیں، وزیر صحت انیل وج اس کارکردگی سے مطمئن نہ ہوئے اور خاتون افسر کو اجلاس سے جانے کا کہا جس پر سنگیتا کالیا اڑ گئیں اور کمرے سے باہر جانے سے انکار کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن