• news

ملتان: گھر میں سوئے 2 بچوں کے منہ میں مٹی ڈال کر قتل کرنے کی کوشش ایک دم توڑ گیا، دوسرے کی حالت غیر

ملتان (اے پی پی) الپہ کے نواحی علاقے حامد پور مرکھا میں گھر میں سوئے ہوئے دو بچوں کو قتل کرنے کی کوشش، اڑھائی سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ چارماہ کے بچے کی حالت غیرہوگئی۔ بچوں کے منہ میں مٹی ڈالی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق حامد پورمرکھا کے رہائشی صابر کی بیوی مسرت مائی اپنے دو نو عمر بچوں اڑھائی سالہ اللہ رکھا اور چار ماہ کے شان کو گھر میں سلا کر باہر سے کنڈی لگانے کے بعد وہ قریبی دکان پر سودا سلف لینے چلی گئی تھوڑی دیر بعد وہ واپس آئی تو دونوں بچوں کے منہ میں مٹی ڈالی ہوئی تھی اور پانی بھی ڈالا گیا تھا۔ اڑھائی سالہ اللہ رکھا دم توڑ چکا تھا جبکہ شان کی حالت غیرتھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچے اور چارہ ماہ کے شان کو طبی امداد دی گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن