• news

عمران حسد میں مبتلا ہیں، دھرنوں میں قوم کے وقت کی بربادی کا حساب دینا ہوگا: سعد رفیق

لاہور (آئی این پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ کا حامی نہیں، خطے کے ڈیڑھ ارب کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران حسد میں مبتلا ہیں، دھرنوں میں قوم کے وقت کی بربادی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا بھارت کو بھی ایسا احساس ہونا چاہیے اور وہ اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔ نریندر مودی اور انکی حکومت بھارت کو اسکے دشمنوں سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ آصف زرداری اور پرویز مشرف کچھ کام کرتے تو بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو چکی ہوتی۔

ای پیپر-دی نیشن