• news

ملک بھر میں سردی بڑھ گئی، قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ گیا

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ، سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 8ریکارڈ کیا گیا ،استور میں منفی 4،دالبندین میں منفی 3 جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2 ہوگیا۔سردی میں اضافے نے گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ کردیا،گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ،پہاڑوں پر جمی برف اور سرد ہوائوں نے سردی کو بڑھا دیا ہے۔سرد موسم کے باعث موسمی امراض پھیل رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن