چین اپنے مشرقی حصے کو پاکستان سے ملانے کیلئے توانائی سیکٹر میں 31 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگا
اسلام آباد (این این آئی) چین ملک کے مشرقی خطے کو پاکستان سے ملانے کیلئے توانائی سیکٹر میں 31ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ 2020ء تک ’پاور سلک روڈ‘ منصوبے کے تحت خود مختار ریاست سینکیانگ میں متعدد پاور ٹرانسمیشن لائنز قائم کی جائیں گی۔ گرڈ پاور خطے کیلئے اہم انفراسٹرکچر منصوبے ہیں جو مقامی آبادی کو بجلی فراہمی کی مکمل ضمانت فراہم کریں گے۔