• news

میٹروبس روٹ کیلئے الیکٹریکل ورکس میں گھپلوں کی شکایات نیب نے تحقیقات شروع کردیں

لاہور (سٹاف رپورٹر) نیب پنجاب نے میٹروبس روٹ میں لگنے والے الیکٹریکل ورکس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے جنریٹریز، ٹیوب لائٹس، پنکھے و دیگر الیکٹرک آلات کی خریداری پر بڑے پیمانے کی کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے، ٹیپا اور پی اینڈ ڈی سے ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ میٹروبس روٹ کی تعمیر کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 2 ارب روپے کا سامان خریدا گیا تھا۔ نیب نے گھپلوں کی شکایات پر تحقیقات کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن