ڈیرہ غازیخان میں آپریشن، القاعدہ کمانڈر شعیب چیمہ فرار‘ 4 ساتھی ہلاک
ڈی جی خان (نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ غازیخان میں سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں کالعدم القاعدہ کے اہم کمانڈر شعیب چیمہ کے 4 ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ شعیب چیمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آپریشن کالعدم القاعدہ کے اہم کمانڈر شعیب چیمہ کی 6 ساتھیوں سمیت موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے القاعدہ کمانڈر اور اسکے ساتھیوں کو گھیر لیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں شعیب چیمہ کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے جبکہ شعیب چیمہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔
4 ساتھی ہلاک