ڈاکٹر عمر زخیلوال پاکستان میں نئے افغان سفیر مقرر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان نے پاکستان میں جانان موسیٰ زئی کی جگہ ڈاکٹر عمر زخیلوال کو اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق عمر زخیلوال صدرحامد کرزئی کے دور صدارت میں افغانستان کے وزیر خزانہ بھی رہے۔ اس کے علاوہ افغان کرکٹ بورڈ کے صدر ہیں۔ وہ نسلی طور پر پشتون ہیں اور پشاور میں افغان مہاجر کے طور پر اپنے خاندان کے ساتھ رہتے رہے ہیں۔ بعدازاں وہ کینیڈا چلے گئے تھے۔
افغانستان/ سفیر