چین میں درختوں کو رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دیئے گئے
بیجنگ (نیٹ نیوز) موسم کے انگڑائی لیتے ہی دنیا بھر میں جہاں لوگوں نے سردی سے بچائو کے لئے نت نئے انداز اپنا لئے ہیں وہیں کچھ منچلوں نے درختوں کو بھی رنگ برنگے سوئیٹرز پہنا دیئے ہیں۔ جی ہاں شنگھائی میں کچھ انوکھا کر دکھانے کے دیوانوں نے راتوں رات درختوں کو بھی سوئیٹرز پہناکر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے راتوں رات درختوں کو بھی سوئیٹرز پہنا دئیے ہیں۔ درختوں کو سردی سے بچانے کے اس دلچسپ اور منفرد انداز نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔