امین فہیم کی خالی نشست پر مسلم لیگ (ن) سمیت سیاسی جماعتوں کا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا امکان
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) سمیت سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کا امکان ہے۔ تاہم تحریک انصاف سندھ اس حوالے سے فیصلہ رواں ہفتے کرے گی۔ضمنی انتخاب 18 جنوری 2016ء کو ہو گا جس کا الیکشن کمشن نے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ حیدر آباد کی خالی ہونے والی نشست پر امین فہیم کے کسی قریبی عزیز کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا ۔