یورپی یونین اور ترکی کا پناہ گزینوں کے بحران سے مل کر نمٹنے پر اتفاق
برسلز (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین اور ترکی نے پناہ گزینوں کے بحران سے مل کر نمٹنے پر اتفاق کر لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کیلئے 3-2 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔