ہمدردی کے جذبات ظاہر کرنے پر عامر خان کا اداکارہ میرا کو شکریہ کا ای میل، حالات بہتر ہوتے ہی بھارت آنے کی دعوت دیدی
اسلام آباد (آن لائن) معروف بھارتی اداکار عامر خان نے بھارت میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک اور ہمدردی کے جذبات کا اظہار کرنے پر اداکارہ میرا کو جوابی ای میل میں شکریہ کا خط تحریر کر کے بجھوا دیا ہے اور اداکارہ میرا کو دعوت بھی دے دی ہے کہ جیسے ہی بھارت میں حالات بہتر ہوئے عامر خان انہیں بھارت بلائیں گے اور انہیں اپنی ایک فلم میں اہم ترین رول بھی دیں گے۔ اس ای میل کی وصولی کے بعد سے اداکارہ میرا خوشی سے پھولے نہیں سماتی۔ انہوں نے یہ آنے والی ای میل اپنی تمام دوستوں کو بھی فارورڈ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عامر خان نے اداکارہ میرا سے کہاہے کہ اس وقت تو مجبوری ہے کہ ان کے امریکہ چلے جانے کا امکان ہے تاہم حالات بہتر ہونے پر انہیں ضرور بلوائیں گے۔