ریحام خان کے پہلے خاوند ڈاکٹر اعجاز الرحمن کا سابقہ اہلیہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ‘ 10کروڑ ہرجانے کے نوٹس جاری
اسلام آباد (وقائع نگار) ریحام خان کے پہلے خاوند ڈاکٹر اعجاز الرحمان نے اپنے خلاف دئیے گئے بیانات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق محمود جہانگیری ایڈووکیٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔ ان کے وکیل نے عمران خان کی سابقہ اہلیہ کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اپنے خلاف دئیے گئے بیانات پر تحریری طور پر معافی مانگنے کی ہدایت کی ہدایت کی ہے بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ ریحام خان نے عمران خان سے شادی کے فوراً بعد اپنے پہلے خاوند پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر الزاماد عائد کئے تھے۔