کراچی: ممنوعہ ادویات کیخلاف ایف آئی اے کا میڈیکل سٹوروں پر کریک ڈائون‘ بھاری تعداد میں دوائیں برآمد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے ڈرگ ڈیپارٹمنٹ نے ممنوعہ ادویات کے خلاف کریک ڈائون کیا جس دوران ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں میڈیکل سٹورز پر چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران بھاری تعداد میں ممنوعہ ادویات قبضے میں لے لیں۔ ممنوعہ ادویات برطانیہ، جرمنی، بھارت اور سعودی عرب سے سمگل کی گئی تھیں۔