• news

سیالکوٹ: 9 سال قبل غلطی سے ورکنگ بائونڈری عبور کرنیوالے شہری کی نماز جنازہ‘ سینکڑوں افراد کی شرکت

سیالکوٹ (نامہ نگار) 9سال قبل غلطی سے سرحد عبور کرکے مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہونے والے پاکستانی شہری کی نماز جنازہ تحصیل پسرور کے گائوں کوٹ کلال میں ادا کردی گئی اور ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ 56سالہ محمد اشرف 9سال قبل 2006ء میں معراجکے سیکٹر پر غلطی سے ورکنگ بائونڈری لائن عبور کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر میں داخل ہوگیا تھا جسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا۔ مقتول قیدی اشرف کی نعش ایک روز قبل بھارتی سکیورٹی فورسز نے واہگہ باڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔ اس موقع پر خواتین دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن