قدرتی آفات سے بچنے کیلئے نوازشریف کو مشترکہ مشقوں کی تجویز دی گئی تھی: مودی
نئی دہلی (آئی این پی) نیپال میں زلزلے کے بعد پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران انہیں تجویز دی تھی سارک ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مشقیں کرنی چاہئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں نریندر مودی نے ریڈیو پرمن کی بات' پروگرام کے 14 ویں سیریز میںقوم سے خطاب کرتے کہا نیپال میں زلزلے کے بعد میں نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران انہیں تجویز دی تھی سارک ممالک کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ مشقیں کرنی چاہیں۔ مودی نے کہا آفات کی شکل تبدیل ہو رہی ہے اور اس سے ہونے والا نقصان بھی زیادہ وسیع ہے اس لئے اس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ اب کئی بار ایسی آفات سننے کو ملتی ہیں جو پہلے کبھی سننے کو نہیں ملتی تھیں۔ پہلے آفات قحط تک محدود رہتی تھیں لیکن اب اس کی شکل ہی بدل گئی ہے۔