ماحولیاتی کانفرنس: پیوٹن کا اردگان کے ساتھ ملاقات سے انکار، معافی نہیں مانگیں گے: ترکی
برسلز (رائٹرز) ترک وزیراعظم دائود اوگلو نے روسی طیارہ گرانے کے حوالے سے معافی مانگنے کی تجویز مسترد کر دی۔ برسلز میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کوئی ملک ہمیں معافی مانگنے کا نہ کہے۔ انہوں نے کہا جب تک روس اور امریکہ الگ الگ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں ایسے واقعات کا خطرہ بدستور موجود رہے گا۔ ادھر روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر ترک صدر طیب اردگان کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے۔ ترجمان کریملن نے کہا دونوں میں کوئی بات نہیں ہو گی۔