• news

نیپال میں بھارتی چینلز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی

کھٹمنڈو (اے پی پی)بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد نیپالی حکومت نے اپنے ملک میں تمام بھارتی نیوز چینل بند کر دیے ۔ نیپال کیبل ٹیلی ویژن ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے بھارت نے نیپال کی خود مختاری میں مداخلت کی ہے اسی لئے انہوں نے ہندوستانی چینلز کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کھٹمنڈو کے سینمائوں میں بھی بھارتی فلمیں دکھانی بند کر دی گئی ہیں۔ دوسری طرف نیپال کی آرمڈ پولیس فورس نے گرفتار بھارتی سرحدی اہلکار کو کئی گھنٹے تفتیش کرنے کے بعد رہا کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن