• news

اسلام آباد: ظفر علی شاہ نے شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ ڈالا، پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر یونین کونسل نمبر30میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و امیدوار برائے چیئرمین ظفر علی شاہ کے ووٹ ڈالنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔ پیر کو بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل نمبر تیس میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس نے موقف اختیار کیا کہ ظفر علی شاہ نے شناختی کارڈ دکھائے بغیر ووٹ ڈالا جبکہ پریذائیڈنگ آفیسر کا موقف تھا کہ ہم نے ظفر علی شاہ کا شناختی کارڈ دیکھ کر ووٹ ڈالنے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ کے ساتھ بھی تلخ کلامی کی تاہم ظفر علی شاہ خاموشی سے واپس چلے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن