گوجرانوالہ: میونسپل کارپوریشن کے میئر کیلئے جوڑ توڑ جاری، مسلم لیگ ن متفقہ امیدوار لانے میں ناکام
گوجرانوالہ (فرحان مےر سے) مےونسپل کارپورےشن گوجرانوالہ کے مئےر کےلئے جوڑ توڑ جاری، مسلم لےگ ن ابھی تک اپنا متفقہ امےدوار لانے مےں ناکام، مسلم لےگ ن دستگےر خان گروپ نے مئےر کےلئے شےخ ثروت اکرام کے نام پر پےش کےا جبکہ عثمان ابراہےم ابھی تک تاحال اپنا امےدوار نامزد نہےں کر سکے جبکہ ممبر قومی اسمبلی محمود بشےر ورک نے خان غلام دستگےر خان کے گھر ہونے والے اجلاس مےں شےخ ثروت اکرام کو میئر بنانے کےخلاف تحفظات کا اظہار کےا اور مےئرکےلئے رانا مقصود کا نام پےش کےا۔ عثمان ابراہےم اور محمود بشےر ورک نے مےئر کےلئے مشترکہ امےدوار مےدان مےں لانے کےلئے 20 آزاد چےئرمےنوں سے رابطے تےز کرنے کا فےصلے پر اتفاق کےا ہے۔ گزشتہ روز خان غلام دستگےر خان کے گھر بلائے جانے والے اجلاس کی صدارت وفاقی وزےر تجارت خرم دستگےر خان نے کی جبکہ اجلاس مےں ممبر قومی اسمبلی محمود بشےر ورک، ممبران صوبائی اسمبلی عبدالرﺅف مغل، توفےق بٹ، اشرف انصاری، سابق اےم پی اے مےاں مظہر جاوےد، پےر عامر فرےد اور آصف اقبال، امےدوار مےئر شےخ ثروت اکرام اور رانا مقصود نے شرکت کی۔ اجلاس مےں متفقہ طور پر مےئر اور ڈپٹی مےئر کےلئے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی رائے لی گئی جس کے بعد خرم دستگےر شےخ ثروت اکرام کی حماےت میں سب کو راضی نہ کر سکے۔ محمود بشےر ورک نے اجلاس مےں شےخ ثروت اکرام کو مئےر بنانے کےخلاف تحفظات کا اظہار کےا اور مےئرکےلئے رانا مقصود کا نام پےش کےا۔ ذرائع کے مطابق غلام دستگےر گروپ کو مسلم لےگ ن کے 32 نومنتخب چےئرمےن کی حماےت حاصل ہے۔ محمود بشےر ورک نے دعویٰ کےا ہے ان کو 17چےئرمےن کی حماےت حاصل ہے اور وفاقی وزےرمملکت عثمان ابراہےم کو مسلم لےگ ن کے 13 جبکہ 6 آزاد چےئرمےن کی حماےت حاصل ہے۔ ذرائع سے ےہ بھی معلوم ہوا ہے محمود بشےر ورک اور وفاقی وزےر عثمان ابراہےم کا آپس مےں رابطہ ہے اور وہ دستگےر گروپ کے امےدوار کا راستہ روکنے کےلئے اپنا مشترکہ امےدوار سلمان خالد پومی بٹ، اسلم ابراہےم اور رانا مقصود مےں سے کسی اےک کا انتخاب کرسکتے ہےں اور چودھری اقبال گجر کے صاحبزادے آصف اقبال نے بتاےا مےاں مظہر جاوےد اور ہمارے 5 چےئرمےن کے امےدوار کامےاب ہوئے ہےں اور 3 آزاد چےئرمےن ہمارے رابطہ مےں ہےں، ہمارا خان غلام دستگےر خان کی بزرگی پر اتفاق ہے۔ ابھی ثروت اکرام کے نام پر اتفاق نہےں کےا گےا۔ ذرائع سے ےہ بھی معلوم ہوا ہے ممبر پنجاب اسمبلی اقبال گجر اور مےاں مظہر جاوےد بھی سلمان خالد پومی بٹ سے رابطہ مےں ہےں۔
جوڑ توڑ جاری