گوجرانوالہ: نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نامعلوم افراد نے محنت کش کو وحشےانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دےا۔ پو لےس نے 4 روز بعد قبرستان سے ملحقہ کوارٹر سے برآمد ہونےوالی نعش ہسپتال پہنچا دی۔ محلہ نور مصطفی کالونی کا طارق جمعرات کے روز گھر سے دودھ لےنے کےلئے بازار گےا اور رات گئے تک واپس نہ آےا جس پر اسکے اہل خانہ نے تلاش شروع کر دی مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا، تاہم 5 روز بعد دھلے کے علاقہ مےں واقع قبرستان سے ملحقہ کوارٹر سے اسکی نعش مل گئی۔ پو لےس نے نعش کو ضروری کارروائی کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ پو لےس کا کہنا تھا کہ مقتول محنت کش تھا ، جسے نامعلوم افراد نے بےدردی سے تشدد کر کے قتل کےا۔ جس کوارٹر سے نعش برآمد ہوئی ہے وہاں نشئی ہر وقت نشہ کرنے مےں مصروف رہتے ہےں۔
محنت کش/ قتل