96 لاکھ کی وارداتیں، لاہور، گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 فرار
لاہور، گوجرانوالہ، فیروز والہ (نامہ نگار + نمائندگان) لاہور میں ڈاکوو¿ں نے فیصل ٹاﺅن بی بلاک میںوقاص کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 55لاکھ روپے مالےت جبکہ گلشن راوی ای بلاک میں دین محمد کے گھر سے 22لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔ڈاکوو¿ں نے سبزہ زار میں حسین سے 7لاکھ روپے، نواب ٹاﺅن میں وقاص اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل، ڈیفنس اے میں انور سے 30ہزار اور موبائل لوٹ لےا ہے ۔چوروں نے کےنٹ مےں اےک گھر سے7 لاکھ مالےت جبکہ ٹاو¿ن شپ مےں اےک دکان سے 5لاکھ روپے کی نقدی و دےگر سامان چوری کر لےا ہے ۔چوروں نے جوہرٹاﺅن سے محی الدین اور زبیر،ستوکتلہ سے محمد علی،فیصل ٹاﺅن سے حمزہ، بادامی باغ سے وحید کی کارےں جبکہ گوالمنڈی سے شہباز،مو چی گیٹ سے ولیم،قلعہ گجر سنگھ سے شرافت،نواں کوٹ سے سفیر،سبزہ زارسے ضیا،گلبرگ سے حیدر،گارڈن ٹاﺅن سے کاشف ، سمن آبادسے عمر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔نواں کوٹ کے علاقہ مےں مبینہ پولیس مقابلے مےں پولیس کی فائرنگ سے اےک ڈاکو ہلاک ہوگےا جبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہےں۔ نواں کوٹ کے علاقہ بکر منڈی میں سبزہ زار کے موٹر سائیکل سوار بلال قصاب کو تےن ڈاکو گن پوائنٹ پر ےرغمال بناکر لوٹنے کی کوشش کررہے تھے پولیس کی موبائل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکوﺅں نے پولیس کو دےکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی۔ پولےس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ڈاکو فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔ پولیس نے بلال قصاب کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے دونوں ڈاکوﺅں کی تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازےں ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابقگوجرانوالہ میں بھی مبینہ مقابلہ ہوا۔ سیٹ لائٹ ٹاﺅن پو لیس نے کشمیر روڈ پر انتہائی خطرناک ڈیت گینگ کے سرغنہ محبوب عرف بوبا پٹھان کی ساتھیوں سمیت موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے مبےنہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ محبوب عرف بوبا پٹھان مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق مارا جانیوالا ملزم سیٹلائٹ ٹاﺅن اور اردگرد کے علاقوں میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا ملزم پولیس کو سینکڑوں ڈکیتی ، راہزنی کی وارداتوںاور دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو قتل اور پو لیس اہلکا روں پر حملوں میں ملو ث تھا، پو لیس نے ملزم کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی۔ علاوہ ازیں فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق نظام پور کے قریب ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار افتخار اور اس کے دوست کے دیگر افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکو نقدی، موسائل چھین کر فرار ہوگئے۔ چوروں نے نور محمد، شاہد علی اور مظفر علی کے گھروں میں لاکھوں روپے کا سامان اور نقد رقم چوری کرلی۔ ڈاکوﺅں نے دھنت پور کے موٹر سائیکل سوار منور حسین اس کی بیوی کو روک کر لوٹ لیا۔ نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم افراد نے جاوید جمشید اور ظہیر حسین کو موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہوگئے۔
وارداتیں / ڈاکو ہلاک