کراچی میں دہشت گردی اور سنگین وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار
لاہور(نامہ نگار) مصری شاہ پولیس نے کراچی میںدہشت گردی ، قتل، اغواء اور دیگر سنگین وارداتیں کر کے فرار ہو کر لاہور آنے والے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر شہباز خان عرف ہیبی کو گڑھی شاہوسے گرفتار کر لیا۔ جس کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر ہے۔ تھانہ مصری شاہ کے اے ایس آئی سہیل نے خفیہ اطلاع پر گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کر کراچی کے دہشت گرد شہباز عرف ہیبی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ مو اد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ چند دن قبل ہی کراچی میں ایک تاجر کو اغوا ء کر کے تاوان نہ ملنے پر اسے قتل کر کے لاہور آیا تھا ۔ جبکہ ملزم کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر سنگین وارداتوں کے متعدد مقدمات درج ہیں۔