• news

مہمند ایجنسی: موبائل ٹاور میں نصب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا گیا، نامعلوم افراد نے چوکیدار کا کمرہ نذرآتش کردیا

مہمند ایجنسی(نامہ نگار)صافی میںرات کی تاریکی میں نا معلوم افراد نے موبائل ٹاور کے چوکیدار کا کمرہ نذر آتش کر دیا، سیکورٹی فورسزاور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر ٹاور کے قریب بارودی مواد ناکارہ بنا دیا اورعلاقے میںسرچ آپریشن شروع کر کے5 افراد گرفتارکر لئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی خوشحال سکائوٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹاور کے قریب نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر کے 5 افراد کو گرفتار کر دیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن