انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت آج ہوگی
راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ (آج )منگل کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے ‘وزارت خارجہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کے لیے شیڈول بارے رپورٹ عدالت میں پیش کریگی۔گذشتہ سماعت پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق صدر پرویز مشرف اور گرفتار ملزم کے وکلاء کی جانب سے ایف آئی اے کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان کوغیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے وزرات خارجہ سے مارک سیگل کے بیان پر جرح کا شیڈول عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔