• news

امریکہ: پاکستان سے پہنچنے والے والدین کی شدید علیل بیٹی سے ملاقات قرا¿ت ردعمل کا اظہار نہ کر سکی

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں شدید علیل ہونے کے باعث کومہ کی حالت میں ہسپتال میں زیرعلاج لڑکی قرا¿ت چاپڑا کے پاکستان سے پہنچنے والے والدین نے اپنی بیٹی کو دیکھ لیا ہے۔ ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کے ایک ہسپتال میں قرا¿ت کسی ردعمل کا اظہار کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔ بچپن سے والدین کو نہ مل سکنے والی قرا¿ت نے اپنی آخری خواہش کے طور پر والدین سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 2005ءسے اس کی ماں ویزا نہ ملنے کی وجہ سے امریکہ نہیں جا سکی تھی۔ تاہم اب امریکہ پہنچنے کے باوجود وہ اپنی بیٹی سے بات چیت کرنے کے قابل نہیں۔ قرا¿ت وینٹی لیٹر پر ہے۔ قرا¿ت کی کزن نے بتایا کہ بعض مرتبہ قرا¿ت ہاتھ ہلاکر اور حرکت کرکے ردعمل کا اظہار کرتی ہے مگر والدین کی آمد پر وہ ردعمل کا اظہار بھی نہیں کر رہی تھی۔ اس سے قبل اپنے والدین کو ویزا ملنے کی خبر سن کر اس نے ہاتھ ہلائے تھے۔ قرا¿ت نے فیس بک پر اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ انتہائی تشویشناک حالت میں ہے اور خدا کے علاوہ کسی کو نہیں معلوم کہ میں کتنے روز زندہ رہوں، میری آخری خواہش اپنے والدین اور اپنے دو چھوٹے بھائیوں سے ملنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن