بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ذہنوں کو تبدیل، ادارے مضبوط کرنا ہونگے: میاں رضا ربانی کا ٹوئیٹ
اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے بدعنوانی کو ذہنی تبدیلی، قانون کی حکمرانی کے احترام اور مضبوط اداروں کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ پیغام میں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں سینیٹر رضا ربانی نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ذہنوں کو تبدیل کرنا ہوگا۔ قانون کی حکمرانی کا احترام اور اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔