افغانستان میں آپریشن طالبان کے حملے:33 جنگجو اور 8 فوجی ہلاک
کابل (آئی این پی+ آن لائن)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں داعش اور طالبان سمیت 33 جنگجو ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ،طالبان کے حملوں میں 8 افغان فوجی بھی مارے گئے ،کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے سربراہ کو قتل کردیا،افغان انٹیلی جنس نے داعش اور طالبان کے 13 جنگجوئوں کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پیر کوافغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندوز اور جائوزجان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 20 عسکریت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ۔افغان نیشنل آرمی کے ترجمان میجر غلام حضرت کریمی نے بتایا ہے کہ افغان ائیرفورس نے ارباب ہاشمی کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔افغان نیشنل آرمی کے قندوز سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ فضائی کاروائی میں دہشتگردوں کی تین گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں ۔دریں اثناء افغان سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں 4 عسکریت پسنداور8 فوجی مارے گئے ۔ دہشتگردوںکے قبضے سے چار فوجی وردیاں ،بم اور دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔اسی صوبے میں جھڑپ کے دوران داعش کے 9 جنگجو ہلاک اور 5 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ادھر دارالحکومت کابل میں نجی ٹی وی چینل کے مالگ کو گولی مار کرقتل کردیا گیا ۔ واقعہ 8ویں پولیس ضلع میں پیش آیا جہاں امان اللہ عطی کو انکے گھر کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ واقعے کے بعد 2مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ س ایک غیر مبہم طالبان جج ہلاک ہو گیا۔ صوبہ ساری پل کی کونسل کے نائب سید عبداللہ دانش نے بتایاکہ ضلع سوزماقالا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ اور جھڑپ کے دوران غیرمبہم طالبان جج مائولاوی اجمل ہلاک ہو گیا۔