اسلام آباد: گھر میں اچانک آگ لگنے سے سابق فوجی افسر جھلس کر جاں بحق
اسلام آباد (آئی این پی) تھانہ بنی گالہ کی حدود میں کرنل ریٹائرڈ جمیل الحق آتشزدگی کے واقعہ میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرنل ریٹائرڈ جمیل الحق بنی گالہ میںکرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے،گزشتہ رات انکے گھر میں اچانک آگ لگ گئی اور وہ بُری طرح جھلس گئے، ان کے ساتھ قیام پذیر ایک خاتون نے اطلاع دی جس پر کرنل جمیل الحق کو فوری طور پر پمز کے برن یونٹ منتقل کیا گیا جہاںوہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ کو بظاہر شارٹ سرکٹ کو قرار دیا جارہا ہے تاہم تفتیش کے بعد ہی حقائق معلوم ہونگے۔