• news

واربرٹن: آوارہ گردی سے روکنے پر بدبخت بیٹے نے حقیقی ماں کو قتل کردیا

واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن میں 20سالہ بد بخت نوجوان نے اپنی حقیقی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا۔ محلہ عثمانیہ گلی غازیاں واربرٹن میں کرایہ پر رہائش پذیر تاج بی بی جو پانچ بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے، اپنے بیٹے مکرم خان کو آوارہ گردی سے منع کرتی تھی۔ گزشتہ روز اس نے اسے آوارہ گردی سے منع کیا جس پر مکر م خان طیش میں آگیا اور فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن