• news

پاکستانی ہائی کمشن کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں‘ اسے بند کر دیا جائے: شیوسینا کی پھر ہرزہ سرائی

نئی دہلی (آئی این پی) ہندو انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کے پاکستانی ہائی کمشن سے روابط سامنے آنا بہت سنگین معاملہ ہے۔ اس معاملے کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کو فوری طورپر تالا لگا دیا جائے اور اس کی چابیاں پھینک دینی چاہئیں۔ سنجے راوت نے مودی حکومت سے کہا کہ کیا موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات رکھے جا سکتے ہیں۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ہائی کمشن میں موجو لوگ ہمارے لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں۔ کیا یہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں۔ کیا ہم ان تمام حالات کے باوجود پڑوسی ملک کے ساتھ کرکٹ سیریز اور ثقافتی تعلقات رکھنا چاہیںگے۔

ای پیپر-دی نیشن