الیکشن کمشن نے کسان پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا‘ آج سنایا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمشن نے وزیراعظم نواز شریف کے کسان ریلیف پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو (آج) بدھ کو سنایا جائے گا۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمشن میں وزیراعظم کے کسان ریلیف پیکج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمشن کو سیکرٹری خزانہ کا تحریری جواب موصول ہوگیا۔ کسان ریلیف پیکج سے متعلق ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو (آج) بدھ کو سنایا جائے گا۔