محمودالرشید نے مختلف اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائے جانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے مختلف اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگائے جانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کی طرف سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے عام اشیا پر ٹیکس عائد کرکے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے ان اشیا پر لگائے گئے ٹیکس واپس لئے جائیں۔