بھیرہ: تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم پی اے انوار الحق پراچہ کا انتقال
بھیرہ (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم پی اے انوارالحق پراچہ مختصر علالت کے بعد گذشتہ روز 78سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد بگویہ میں مفتی طیب سلیم نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ ، سابق وفاقی وزیر چودھری انور علی چیمہ، سابق صوبائی وزرا چودھری عامر سلطان چیمہ، مہر غلام دستگیر لک رکن پنجاب اسمبلی، چودھری فرخ جاوید گھمن، ملک محمد شعیب اعوان سابق میئر سرگودھا، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سابق ایم این اے حاجی محمد اسلم کچھیلا، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن، گلریز افضل چن، سابق ایم پی اے فیصل جاوید گھمن، فیصل شہزاد چیمہ ایم پی اے، ناصر محمد علی، چوہدری طارق مجید، چودھری محسن وڑائچ، ڈاکٹر حسین احمد پراچہ، شفیق احمد سندھو، خالد اقبال، عنایت اللہ خان کے علاوہ وکلائ، تاجروں، سیاستدانوں اور منتخب عوامی نمائندوں کے علاوہ شہر اور علاقہ بھر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان پیر ملامہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔