• news

پاکستان، بھارت وزرائے اعظم ملاقات خوش آئند ہے، غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہیں: طارق فاطمی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خود وزیراعظم نواز شریف کے پاس آئے جہاں دونوں کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی۔ پاکستان بھارت وزراء اعظم کی ملاقات کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات خوش آئند ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے مئوقف رہا ہے تمام تر تنازعات صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی طے کئے جا سکتے ہیں۔ پاکستان غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے اور امید کی جاتی ہے بھارتی قیادت بھی اسی جذبہ کا مظاہرہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن