• news

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے سوا2 کھرب روپے کے فنڈز جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 2 کھرب 16 ارب 5 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے۔ حکومت نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کے لئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے تھے۔ پلاننگ کمشن کے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کے لئے 20 ارب روپے، سیفران/فاٹا کے لئے 6 ارب 65 کروڑ 37 لاکھ روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 4 ارب 23 کروڑ 63 لاکھ روپے، اے جے کے بلاک کے لئے 4 ارب 61 کروڑ 85 لاکھ روپے، واپڈا (پاور سیکٹر) کے لئے 37 ارب 50 کروڑ 79 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 29 ارب 31 کروڑ 79 لاکھ روپے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لئے 29 ارب 31 کروڑ 65 لاکھ روپے، پانی و بجلی ڈویژن کے لئے 5 ارب 59 کروڑ 92 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کے لئے 7 ارب 81 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 5 ارب 91 کروڑ 76 لاکھ روپے، ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے 6 ارب 86 کروڑ 53 لاکھ روپے، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 57 کروڑ 92 لاکھ روپے، لائ، جسٹس اور انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 60 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 3 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ روپے، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 20 کروڑ 85 لاکھ روپے، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک ارب 24 کروڑ 66 لاکھ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 18 ارب 69 کروڑ 24 لاکھ روپے، فنانس ڈویژن کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک ارب 9 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن