چیف جسٹس کی طرف سے بنچ تشکیل دینے کا اختیار چیلنج کر دیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میںآئین کے آرٹیکل 176، رولز 191 (رول میکنگ پاور)کے تحت چیف جسٹس کی جانب سے بنچ تشکیل دینے کے اختیار کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست میں فیڈریشن ، وزارت قانون و انصاف، و پارلیمانی افیئرز، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دیگر ممالک کے قوانین میں یہ اختیار چیف جسٹس کو تفویض کیا گیا ہے۔ بھارت میں بھی یہ پاور ڈیلی گیٹ کی گئی ہیں جس کے تحت چیف جسٹس آف انڈیا بنچ تشکیل دیتے ہیں ۔ آئین کے آرٹیکل 176کے مطابق صرف وہ بنچ آئینی ہوگا۔