• news

شورکوٹ ریلوے سٹیشن پر ڈرائیور کی غفلت سے شالیمار ایکسپریس کا انجن اور بوگی اتر گئی، اڑھائی گھنٹے بعد کراچی روانہ کیا گیا

شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار) شورکوٹ سٹیشن پر ٹرین بڑے حادثہ سے بچ گئی، ڈرائیر کی غفلت سے کراچی جانے والی ٹرین کا انجن اور ایک بوگی پٹری سے اُتر گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس اور لاہور سے کراچی جانے والی 28ڈاؤن شالیمار ایکسپریس نا ن سٹاپ کا کراس تھا۔ لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو تھرو کر دیا گیا جبکہ کراچی جانے والی ٹرین کو رکنا تھا جو نہ رکی ٹرین سٹیشن سے گزرنے لگی تو کیبن مین نے جلدی میں ڈرائیور کو سرخ جھنڈی بھی دی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اِسی دوران ایمر جنسی کانٹے پر جانے پر انجن اور ایک بوگی پٹری سے آتر گئی لیکن خوش قسمتی سے ٹرین کے تمام مسافر محفوظ رہے۔ ڈرائیور مختار احمد معمولی زخمی ہوا جسکو ریلوے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی، ایس ملتان ظفر اللہ کلوڈدیگر آفسروں کے ہمراہ بذریعہ کار پہنچ گئے ادھر خانیوال اور فیصل آباد سے ریلیف انجن بھی پہنچ گئے تاہم اڑھائی گھنٹے بعد شالیمار ایکسپریس کراچی کیلئے روانہ کر دی اور ریلوے ٹریک بحال کر دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن