کراچی: پولیو کا مرض پھر سر اٹھانے لگا مزید 2 کیس سامنے آ گئے، تعداد 4 ہو گئی
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آگئے ہیں، گڈاپ کے علاقے میں دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال کراچی میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد چار ہوگئی۔ پولیو کا مرض ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،22 ماہ کے بچے مدثر کی دونوں ٹانگیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ دوسرے بچے شایان میں بھی پولیو کی تصدیق ہوگئی، دوسرے بچے کی عمر چار سال ہے، بچوں کا تعلق کراچی کے علاقے گڈاپ یوسی 5 اور یوسی 6 سے ہے، پولیو کے دو کیسز کی تصدیق کے بعد سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔