• news

بگٹی قتل کیس: مشرف اور دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کے ملزمان پرویز مشرف، آفتاب شیرپائو اور شعیب نو شیروانی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جان محمد گوہر نے کی۔ سماعت کے دوران وکلاء صفائی نے دلائل مکمل کئے۔ دوسری جانب نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے جمیل بگٹی کی جانب سے ان کے وکیل سہیل راجپوت نے کیس پر اپنے دلائل مکمل کئے جبکہ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ کی جانب سے گزشتہ سماعت میں دلائل مکمل کئے جا چکے ہیں۔ دلائل مکمل کر لینے پر عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن