نثار ہی بتا سکتے ہیں عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں کیسے درج ہوگا: خورشید شاہ
سکھر (این این آئی+ آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کراچی میں ملٹری پولیس کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے فوجی جوانوں کے قاتل جلد پکڑے جائیں گے۔ چوہدری نثار ہی بتاسکتے ہیں کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کا مقدمہ پاکستان میں کیسے درج ہوگا؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہ کہ کراچی واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ٗدہشت گردی کرنے والے پاکستان میں امن نہیں چاہتے ٗسندھ میں مثالی امن قائم ہوا ہے ٗ کراچی میں آپریشن جاری ہے۔ عمران فاروق قتل کا مقدمہ پاکستان میں کیسے درج ہوگا۔ قانون کے مطابق جہاں قتل ہوتا ہے مقدمہ وہیں درج ہوتا ہے۔ وفاقی حکومت کو پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں پر بھی توجہ دینی چاہیے ٗ حکومت میں شامل وزرا کی ذمہ داری ہے کہ دیہی علاقوں کا دورہ کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ ہمارے معاشرے میں خودکشی حرام ہے۔ عمران خان نے بھی اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔ عمران خان کیا کریں گے اسکا کوئی علم نہیں۔ دہشت گردی کی کارروائیاں مسلمانوں کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کی ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے۔ اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔